About 4 crore Covid-19 vaccine doses administered so far across Indiaتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: (اے یو ایس)ملک میں اب تک تین کروڑ 71 لاکھ افراد کو کووڈ سے بچاو¿ کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ 78 ہزار سے زیادہ افراد کے ٹیکے لگائے گئے۔ پچھلے 24گھنٹوں میں 17ہزار سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے۔ اس طرح کووڈ سے روبہ صحت ہونے والوں کی شرح 96 اعشاریہ چار ایک فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت کے مطابق ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ مریض پہلے ہی صحتیاب ہو چکے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 35 ہزار 871 نئے مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔ 172 اموات کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 23 کروڑ تین لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *