About 5,000 Pakistani refugees to get COVID-19 vaccine in Indiaتصویر سوشل میڈیا

بھوپال:(اے یو ایس)مدھیہ پردیش کے اندور میں مقیم ہندو سندھی برادری کے تقریباً 5 ہزار پاکستانی مہاجرین کو کووڈ۔19 ویکسین دی جائیگی۔ضلعی حفاظتی ٹیکوں کے افسر ڈاکٹر پروین جدیہ نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہندو سندھی برادری کے پاکستانی مہاجرین کے نمائندوں نے حال ہی میں انتظامیہ سے اینٹی کوروناوائرس ویکسین کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ”یہ مطالبہ ریاستی حکومت کی منظوری کے بعد قبول کیا گیا ہے۔ اب یہ پاکستانی مہاجرین شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دکھا کر شہر کے حفاظتی ٹیکوں کے مراکز پر اینٹی کوروناوائرس حاصل کرسکیں گے۔ پروین جدیہ کا کہناہے کہ تقریبا ً5 ہزار پاکستانی مہاجرین اندور میں مقیم ہیں اور ان میں سے بیشتر شہر کے سندھی کالونی علاقے میں آباد ہیں۔حکام نے کہا ”ہم انسانیت کی بنیاد پر تمام بالغ افراد کو انسداد کوویڈ 19 ویکسین دے رہے ہیں۔

گذشتہ ماہ ہم نے ایک ڈچ شہری کو ٹیکے لگائے تھے جو کسی کام کے لئے اندور آئے تھے“۔ضلع اندور میں،جو مدھیہ پردیش میں وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،حکام کے مطابق اب تک 1.52 لاکھ کویڈ-19 کیس ریکارڈ کیے گئے، جن میں 1370 اموات شامل ہیں۔ ضلع اندور میں تقریبا 13.53 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی جبکہ 2.35 لاکھ افراد نے دونوں خوراکیں لے لی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *