About 70 percent working women in Pakistan face sexual harassmentتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان میں خواتین کی حالت کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ڈیلی ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں 70 فیصد سے زائد خواتین کو روزانہ کام کی جگہوں پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ فی الحال تو لگتا ہے ان کی حالت کا کوئی خاتمہ نہیں ہے۔

ڈیلی ٹائمز میں شائع ہونے والی این جی او وائٹ ربن پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2004 سے 2016 کے درمیان 4734 خواتین کو جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔کام کی جگہ پر حفاظت کی کمی اور کام کے غیر منصفانہ حالات میں بہت سی خواتین نے کام کرنے کے بارے میں سوچنا بھی ترک کر دیا ہے۔

جب کہ بہت سی خواتین مجبورا خاموش ہیں۔ وہ اپنی نوکری کھونے کے خوف سے شکایت بھی نہیں کرتی۔ حال ہی میں اٹلی میں پاکستان کے سابق سفیر ندیم ریاض کو خاتون افسر کو ہراساں کرنے پر جرمانہ کیا گیا تھا۔ وفاقی محتسب نے یہ جرمانہ عائد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *