Act against terrorists or we will, Pakistan warns Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان میں طالبان حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ اگر وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی یا کااروائی کرنے میں ناکام رہی تو پاکستان کے پاس بین الاقوامی قانون کے تحت کابل میں روپوش انتہا پسندوں کے خلاف ذاتی دفاع میں کارروائی کرنے کا اختیار ہے۔

بلاول زرداری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے افغانستان میں داخل ہو کر ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے کہا کہ ہم ایسا کرنے پر مجبور نہیں ہونا چا ہتے لیکن ہم پر متواتر حملے ہوتے رہے اور اس جانب مناسب کارروائی نہیں کی گئی تو بین الاقوامی قانون کے مطابق ہم ایسا کرنے پر مجبور ہوں گے۔ لیکن میں نہیں سمجھتا کہ یہ ہمارے پہلے آپشنز میں ہوگا۔

پاکستان میں دہشت گردی کے حملے بڑھتے جا رہے ہیں، جن میں گزشتہ اتوار کو شمال مغرب میں جمیعت علمائے اسلام کی ایک امن ریلی پر خودکش حملہ بھی شامل ہے۔ جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ پاکستانی رہنماو¿ں بشمول فوجی سربراہ نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے داعش کے دہشت گردوں کو پڑوسی ملک افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں دستیاب ہیں۔ داعش نے، جسے دولت اسلامیہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اتوار کو خیبر پختونخواہ میںہونے والی اس سیاسی ریلی میں خودکش بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *