نئی دہلی: گذشتہ دو روز سے شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں ہورہے تشدد پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ و سابق ٹسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ تشدد میں جو لوگ شامل ہیں خواہ وہ کانگریس ، عام آدمی پارٹی یاکسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں ان کے خلاف مقدمہ کیا جائے گا۔

اگربی جے پی لیڈر کپل مشرا کا بھی ہاتھ ہوگا تو ان کے خلاف بھی مقدمہ کریںگے۔ گورتم گمبھیر نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تشدد کس نے بھڑکایا۔

اگر اس میں کپل مشرا کا ہاتھا ہے یاکسی اور پارٹی کے کسی لیڈر کا تو اگر اس نے نفرت پھیلانےو الی اشتعال انگیز تقریر کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

گمبھیر کا یہ بیان دہلی کے جمنا پار علاقوں میں تشدد کی وارداتوں میں ایک پولس ہیڈ کانسٹبل سمیت7افراد کی ہلاکت کے بعد آیا ہے۔

گمبھیر نے کہا کہ اگر پولس والے ہی محفوظ نہ ہوں گے تو عام آدمی کی دماغی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

جو علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ان میں موج پور، کروال نگر ،بھجن پورہ اور جعفرآباد ہیں۔ جہاں کئی گاڑیوں ، کاروں ، موٹر سئیکلوں، دکانوں، مکانات ، پیٹرل پمپ اور کاروں و ٹائروں کے شوروم و گوداموں کو نذر آتش کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *