Actor, BJP MP Sunny Deol tests positive for Covid-19تصویر سوشل میڈیا

منالی : اداکار سنی دیول کو کوروناپازیٹو پایا گیا ہے۔ سنی دیول نے خود بھی ٹویٹ کرکے اپنے کورونا پازیٹو ہونے کی جانکاری دی ہے۔

سنی دیول نے ٹویٹ کیا ہے کہ میں نے کورونا ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ میں آئیسولیٹ ہوں اور میری طبیعت ٹھیک ہے۔ میں درخواست کرتاہوں کہ آپ میں سے جو بھی لوگ گزشتہ کچھ دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں ، برائے کرم خود کو آئیسولیٹ کرکے اپنا ٹیسٹ کروائیں ۔

بتادیں کہ سنی دیول ان دنوں منالی کے دسال گاو¿ں میں رہ رہے ہیں۔ سنی دیول اپنے اہل خانہ کے ساتھ منالی آئے تھے۔اس وقت بھی پریوار سمیت ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا ، جس میں سارے نگیٹو آئے تھے۔ ان کا پریوار واپس لوٹ گیا ہے ، جبکہ انہوں نے کل واپس جانا تھا ، جس کی وجہ سے انہو ںنے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا اور وہ کورو نا متاثر پائے گئے ہیں۔

تاہم وہ صحت مندہیں اور کاٹیج میں ہی مقیم ہیں۔سنی دیول کا منالی سے گہرا تعلق ہے۔ وہ اپنا زیادہ تر وقت منالی میں گزارتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کرن دیول کو لیکر بنائی فلم ‘ پل پل دل کے پاس ‘ فلم کی ساری شوٹنگ منالی میں ہی کی تھی۔

منالی میں فلم سٹی بنانے کا بھی ان کا خواب بھی ہے، جس پر ان کی کوششیں جاری ہیں۔ سی ایم او منڈی دیویندر شرما نے بتایا کہ اداکار سنی دیول نے محکمہ صحت کی ٹیم کو کورونا ٹیسٹ کروانے کے لئے بلایا تھا۔ آج ہی ان کا نمونہ لیا تھا جو پازیٹو آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *