نئی دہلی: ہندی سنیما کی معروف اداکارہ آشا پاریکھ نے شادی نہ کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں ایک شادی شدہ شخص سے پیار کرتی تھی اس لئے میں نہیں چاہتی تھی کہ میرے اوپر گھر توڑنے والی عورت کا ٹیگ لگے، اسلئے میں نے غیر شادی شدہ رہنا پسند کیا ۔

حال ہی میں ایک میگزین کو دیئے اپنے انٹریو میں شادی سے وابستہ سوال پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ آشا پاریکھ نے کہا ’ میری زندگی کا سب سے اچھا فیصلہ ہے سنگل رہنا ، میں ایک شادی شدہ آدمی سے پیار کرتی تھی ،لیکن میں نہیں چاہتی تھی کہ میں کوئی گھر توڑنے والی عورت بنوں، تو میرے پاس ایک ہی راستہ تھا کہ میں سنگل رہوں اور میں نے اپنی پوری زندگی ایسے ہی گزار ی ہے۔

قابل غور ہو کہ اپنی سوانح حیات ’ دی ہٹ گرل‘( The Hit Girl) میں بھی اداکارہ آشا پاریکھ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی عزت نفس کو مقدم رکھا ، اپنی اس کتاب میں آشا نے لکھا ہے ’وہ ڈائریکٹر ناصر حسین سے پیار کرتی تھیں،لیکن ان کے شادی شدہ ہونے کی وجہ کر ان سے فاصلہ بنائے رکھا۔

آشا پاریکھ نے مزید بتایا کہ شادی کرنے کے بجائے انہیں تنہا وقت گزارنا زیادہ پسند ہے اور اپنی دو دوست وحیدہ رحمان اور ہیلن کے ساتھ گھومنا بہت پسند ہے۔ خیال رہے کہ آشا پاریکھ ڈائریکٹر ناصر حسین کے ساتھ بطور اداکارہ کام کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *