Actress Saira Banu admitted to Hinduja Hospitalتصویر سوشل میڈیا

ممبئی:(اے یو ایس ) بالی ووڈ کے لیجنڈ اسٹار دلیپ کمار کے آخری دم تک ان کے ساتھ رہنے والی ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ دلیپ صاحب کے انتقال کے تقریبا دو ماہ بعد سائرہ بانو کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ گزشتہ تین دنوں سے وہ ہندوجا اسپتال کے آ ئی سی یو میں بھرتی ہیں۔

جانکاری کے مطابق تین دن پہلے بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد سائرہ بانو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ، جس کے بعد انہیں ہندوجا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ ابھی اداکارہ کی طبیعت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ لیکن ان کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہورہا ہے۔ آکسیجن لیول بھی کم ہی رہتا ہے جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے ۔76 سالہ سائرہ بانو گزشتہ 54 سالوں سے دلیپ کمار کے ساتھ ہر لمحہ سائے کی طرح رہیں ، لیکن ان کے انتقال کے بعد سے ہی وہ کافی تنہا ہوگئی ہیں۔ دو مہینے پہلے سات جولائی کو دلیپ کمار کی موت نے ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو غم کے درمیا میں ڈبودیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دلیپ صاحب کے انتقال کے بعد سے ہی سائرہ بانو کافی گم صم رہنے لگی ہیں۔ انہیں مسلسل دلیپ صاحب کی یاد ستا رہی ہے اور وہ کنبہ کے افراد سے ان کے ہی بارے میں باتیں کرتی رہتی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے لوگ بار بار دلیپ کمار کو اسپتال میں داخل ہوتے اور پھر رو بصحت ہوکر ڈسچارج کیے جاتے دیکھا کرتے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *