Afghan clerics residing in Mashad condemn stabbing incidentتصویر سوشل میڈیا

تہران: شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میں مقیم افغان علما کے ایک گروپ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے امام رضا علیہ السلام کے روضہ مقدس میں شیعہ علما پر چاقو سے حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک غیر ملکی کے ہاتھوں خنجر زنی کی واردات کے حوالے سے ،جس میں ایک شیعہ عالم دین ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ دنیا کے سب سے مغرور ملک اور خطے میں اس کے کرائے کے ٹٹو امت مسلمہ کو ڈبونے کی نیت سے اس جرم کے اصل مجرم ہیں ۔

انہوں نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے اندر اور باہر واقعے کی جڑوں کی تحقیقات کریں اور اس قسم کے لوگوں اور ایران میں مقیم باقی غیر ملکی شہریوں کے درمیان ایک لکیر کھینچیں تاکہ مہاجرین کے خلاف کسی بھی موقع پرستی کے ردعمل کو روکا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *