Afghan consulate in Karachi says detention of Afghans in Pakistan increasingتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد :کراچی میں افغانستان کے جنرل قونصلیٹ عبدالجبار تخاری نے کہا کہ پاکستانی پولیس نے صوبہ سندھ اور کراچی میں افغان باشندوں کو حراست میں لینے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ تخاری نے مزید کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں پاکستانی پولیس نے 450 افغان تارکین وطن کو حراست میں لیا ہے۔ سندھ پولیس کی جانب سے صوبہ سندھ اور شہر کراچی میں افغان باشندوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع ہوا اور ان میں سے بڑی تعداد کو حراست میں لے کر جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔ کل تک ان کی تعداد 400 سے زیادہ تھی جو ایک ہی روز میں 450سے تجاوز کر گئی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں آج 50 سے زیادہ کو حراست میں لیا گیا ہے اور قید کیا گیا ہے۔ امارت اسلامیہ کے جنرل قونصلیٹ سے ملاقات کے دوران تخاری نے اس کا خاص طور پر ذکر کیا کہ کراچی میں کچھ افغان شہریوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی پولیس ان لوگوں کو حراست میں لے رہی ہے جن کے پاس درست شناختی کارڈہیں اور پھر انہیں رہا کرنے سے پہلے ان سے کثیر رقم وصول کرتی ہے۔ تخاری نے کہا کہ زیادہ تر افغانوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی پولیس ان سے رقم کا مطالبہ کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اگر وہ رقم دے دیں تو وہ انہیں چھوڑ دیں گے۔ اگر وہ نہیں دیں گے تو وہ انہیں رہا نہیں کریں گے اور انہیں جیل میں ڈال دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *