کابل: افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات سے سائیکل سواروں کی چھ رکنی ٹیم 11 دنوں تک سائیکل چلاتے اور کئی صوبوں سے گذرتے ہوئے دوشنبہ کو کابل پہنچی۔ اس دوران ان سائیکل سواروں پر مشتمل جانبازوں کی ٹیم کے تمام سواروں نے ان گیارہ ایام کے دوران ایک ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ۔
ہرات سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید عبداللہ فضلی کا کہنا ہے کہ ان کے کام کا مقصد امن ، دوستی ، باہمی قبولیت اور ملک کی خوشحالی کا پیغام دینا ہے۔ہراتی سائیکل سوار آج فراہ ، قندھار ، ہلمند ، نیمروز ، غزنی ، زابل اور وردک صوبوں سے گزرے۔
مسٹر فضلی نے کہا کہ ہمارا سفر امن اور بقائے باہم کے نام پر 7اکتوبر کو شروع ہوا اور ہم نے ایک ہزار کلومیٹر سائیکل چلاتے ہوئے کابل تک کا سفر طے کیا۔ہم ان ایتھلیٹس کے کام کی حمایت کرتے ہیں اور دوسرے کھلاڑیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھیں جہاں وہ افغانستان کے لیے عزت لائیں۔یہ کھلاڑی حکومت اورا سپورٹس انتظامیہ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ سائیکلنگ فیڈریشن پر زیادہ توجہ دے ۔
