Afghan forces kill, wound at least 68 Taliban militants in the North: Shahen Corpsتصویر سوشل میڈیا

کابل: افغان نیشنل ڈیفنس فورسز (اے این ڈی ایف ایس) کے اہلکاروں نے گذشتہ24گھنٹے کے دوران ملک کے شمالی حصوں میں کارروائی کی جس میں کم ا زکم 32اطالبان انتہاپسندہلاک اور36 زخمی ہوئے۔ 209ویں شاہین کور نے ایک بیان میں کہا کہ افغان فورسز نے بلخ، فریاب اور شمنگان میں گھات لگا کر اور طالبان سے برہ راست جھڑپ میں32طالبان انتہاپسندوں کو ہلاک کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلامتی دستوں کی اسی کارروائی میں36طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔بیان کے مطابق سلامتی دستوں نے ان کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بارود اور کئی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا۔طالبان نے فی الحال ان کارروائیوں کے حوالے سے کوئی تردیدیا تصدیق نہیں کی ہے۔

دریں اثنا افغان عمل کے حوالے سے امریکی ایلچی ز لمے خلیل زاد نے گذشتہ روز شمنگان صوبے کے ایبک شہر میں ایک سرکاری کمپلیکس پر خود کش کار بم دھماکے کی ،جس میں11سپاہی ہلاک اور ردرجنوں غیر فوجی زخمی ہو گئے، شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس حملہ کی طالبان نے ذمہ داری لی ہے۔

خلیل زاد نے کہا کہ ہم اس حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ایک صوبائی دارلخلافہ میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سے دھماکہ کرنا ناقابل قبول واردات ہے اور اس سے انہیں تقویت ملے گی جو امن مخالف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو تشدد میں کمی لانی چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *