کابل: افغان حکام کے مطابق بدھ کی شب شمالی بغلان اور تکار صوبوں میں ایک دہشت گردانہ حملہ میں 6افغان پولس اہلکاروں سمیت10افرادہلاک اور8دیگر زخمی ہوگئے۔
بغلان مرکزی کے ڈسڑکٹ گورنر خان زادہ مظلوم یار نے بدھ کی رات میں طالبان باغیوں کے ہاتھوں بغلان ۔کندوز شاہراہ پر 6پولس عہدیداروںکی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
مظلوم یار نے مزید کہا کہ افغان سلامتی دستہ بغلان مرکزی جا رہا تھا کہ گھات لگائے بیٹھے طالبان انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا ۔جس میں 6پولس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حملہ میں تقریباً7-8پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ موصول رپورٹوں کے مطابق طالبان اور سلامتی دستوں میں ہوئے تصادم میں دو غیر فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
دریں اثنا تخار صوبہ کے بھڑاک ڈسٹرکٹ میں ایک فو جی چوکی میں طالبان انتہاپسند گھس گئے۔اور وہاں تعینات اہلکاروں پر بے خبری میں حملہ کر دیا جس میں دو پولس افسر ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔
طالبان نے ابھی تک ان حملوں کی جس میں 6پولس اہلکار وں کے علاوہ معصوم شہری بھی مارے گئے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔