Ready to talk to Taliban: says Ashrf Ghaniتصویر سوشل میڈیا

کابل:(اے یو ایس)افغان صدر اشرف غنی نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ طالبان کی کمر جلد توڑ دی جائے گی عہد کیا کہ افغان فورسز بہت جلد زیرِ قبضہ علاقے واپس لے لیں گی۔

قصر صدارت سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ زیادہ تر شمالی صوبوں میں افغان فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے زیرِ قبضہ علاقے جلد واپس لے لیں گے، اگلے 3 ماہ میں ملک بھر میں سیکیورٹی کی صورتِ حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے یہ بیان گزشتہ روز صوبے بلخ کے دورے کے دوران دیا تھا۔افغان صدر اشرف غنی نے شمالی صوبوں کی سیکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے صوبہ بلخ کا دورہ کیا تھا۔واضح ہو کہ امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا 95 فیصدمکمل ہو چکاہے اور امریکہ اب تک اپنی 7 تنصیبات افغان وزارتِ دفاع کے حوالے کر چکا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے بھی جاری ہونے والے بیان کے مطابق 12 جولائی 2021ءتک 984 سی 17 طیاروں کے ذریعے سامان افغانستان سے نکالا جا چکا ہے۔ان حالات میں طالبان کے خلاف اپنے دم پر لڑنے اور طالبان کے قبضہ میں جانے والے علاقوں کی بازیابی کی تمام تر ذمہ داری افغان سلامتی دستوں کے کندھوں پر آگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *