Afghan people face increasing unemployment and powerty Poverty following the Taliban takeoverتصویر سوشل میڈیا

کابل: افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد ملک کے حالات مسلسل بگڑ رہے ہیں۔ افغانستان میں حکومت چلانا طالبان کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔ معاشی بحران کے ساتھ ، افغان عوام تیزی سے بے روزگاری ، غربت اور بھکمری کا شکار ہو رہے ہیں ۔ ملک کے عام لوگ دن میں دو وقت کے کھانے کے لیے گھر میں موجود اپنی قیمتی اشیا فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کی پہلے سے ہی کمزور معیشت گزشتہ ماہ طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے زوال پذیر ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے لوگ غربت اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ کا سامنا کر رہے ہیں اور ملک بھر میں خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں بھی ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔

اریانا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، لوگوں کا کہنا ہے کہ خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے علاوہ ، بین الاقوامی ذخائر تک ملک کی رسائی کی بندش نے سنگین مسائل پیدا کر دیئے ہیں۔ فی الحال افغانستان کے بین الاقوامی ذخائر تک رسائی مسدود ہے اور طالبان یا کسی اور کو ذخائر تک رسائی نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے عالمی برادری سے افغانستان کے لیے امداد کی درخواست کرتے ہوئے ملک کو انسانی امداد کی تقسیم میں تیزی لانے کو کہا ہے۔اریانا نیوز نے کابل کے رہائشی زماری کے حوالے سے کہا کہ اگر مدد ملتی ہے ، تو یہ اچھی بات ہے ، کیونکہ لوگ پریشان ہیں اور قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔دریں اثنا ، خشک سالی ایک اور بڑا چیلنج ہے جس سے افغانستان کے لاکھوں لوگوں کو خطرہ ہے۔ نیو یارک پوسٹ نے اطلاع دی کہ 15 اگست کو طالبان کے کابل کے محاصرے کے فورا بعد غیر ملکی امداد فوری طور پر روک دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ ، امریکہ نے ملک کے مرکزی بینک میں 9.4 بلین امریکی ڈالر کے ذخائر روک لیے۔ اس کے علاوہ ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک نے بھی قرضوں کو روک دیا ہے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنے 39 رکن ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ طالبان کے اثاثے منجمد کر دیں۔ اگست میں طالبان کے قبضے کے بعد امریکہ کی جانب سے افغانستان کے بینک اثاثے منجمد کرنے اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے فنڈز روکنے کے اعلان نے افغانوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ افغان لوگ جو پہلے سرکاری نوکری کر رہے تھے یا نجی شعبے میں کام کر رہے تھے انہیں راتوں رات بے روزگار کر دیا گیا ہے۔

ٹولو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ، افغانوں نے اب کابل کی سڑکوں کو ہفتہ وار بازاروں میں تبدیل کر دیا ہے جہاں وہ اپنے گھریلو سامان کو سستے داموں فروخت کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے خاندانوں کو کھانا مہیا کرا سکیں۔ماہرین کے مطابق ، نئی حکومت سمیت افغانوں کے لئے ایک غیر رسمی معیشت ہی واحد راستہ ہو سکتی ہے، جس سے وہ بچے رہ سکیں۔ دی پوسٹ کے مطابق ، طالبان خود بنیادی طور پر اپنے شورش کے برسوں کے دوران زندہ رہنے کے لیے حوالہ کے پیسوں پر انحصار کرتے تھے۔ ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کے درمیان ، اقوام متحدہ نے افغانستان کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد امداد کا وعدہ کیا ہے ، اور خبردار کیا ہے کہ زیادہ تر آبادی جلد ہی خط غربت سے نیچے آسکتی ہے۔ سابق افغان حکومت میں تجارت اور صنعت کے نائب وزیر محمد سلیمان بن شاہ نے کہا کہ قبضے سے پہلے ہی ملکی معیشت بہت کمزور ہو گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *