اسلام آباد: افغانستان قومی مفاہمتی کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبد اللہ عبداللہ پاکستان کے تین روزہ دورے پر دوشنبہ کے روز اسلام آباد پہنچ گئے۔
افغان رہنما کے ہمراہ کونسل کے اہم اراکین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔ اپنے تین روزہ قاو¿یام کے دوران عبداللہ عبداللہ وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سنیٹ چیرمین صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں کافی عرصہ سے تلخی ہے۔ افغانستان اور اس کے بین الاقوامی حلیف برسوں سے پاکستان پر الزام لگارہے ہیں کہ وہ افغانستان میں اپنے دیرینہ حریف ہندوستان کا عمل دخل محدود کرنے کے لیے طالبان انتہاپسندوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
پاکستان اس کی تردید کرتا ہے اور افغانستان پر الزام لگاتا ہے کہ وہ سرزمین افغانستان سے پاکستان مخالف انتہا پسندوں سے حملے کراتا ہے جبکہ افغانستان بھی اس کی تردید کرتا ہے۔
پاکستان پہنچنے کے فوراً بعد عبد اللہ عبداللہ نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ وہ پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گے اور افغانستان میں امن اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریںگے۔
بعد ازاں وہ خارجہ دفتر پہنچے جہاں وزیر خارجہ قریشی نے ان کا خیرمقدم کیا۔خارجہ ترجمان نے ایک باین میں کہا کہ پاکستان امن کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔