Afghan refugee accused of New Mexico Muslim serial killingsتصویر سوشل میڈیا

میکسیکو:(اے یوایس ) امریکہ کی جنوب مغربی ریاست نیو میکسیکو کی جیوری نے البوکرک میں چار مسلمان مردوں کے قتل کے مرکزی ملزم کے خلاف قتل کے تین اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے چار الزامات پر گذشتہ روزفرد جرم عائد کر دی۔برنیلیلو کاو¿نٹی کی ایک جیوری نے 25 سالہ نعیم حسین، 41 سالہ آفتاب حسین اور 27 سالہ محمد افضل حسین کے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے پیر کے روز افغان مہاجر محمد سید کے خلاف الزامات طے کر دیے ۔

پولیس نے کہا کہ51سالہ سید محمد ان تینوں کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔برنالیلو کاو¿نٹی پراسیکیوٹر کے دفتر راو¿ل ٹوریس نے کہا کہ وہ احمدی کے قتل میں سید کے ممکنہ ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔انسانی حقوق کے گروپوں نے کہا ہے کہ قتل کا مقصد فرقہ وارانہ تھا، کیونکہ مقتولین میں سے 3 شیعہ تھے جب کہ سید سنی ہے۔تاہم مقتولین اور سید کو جاننے والے لوگوں نے گواہی دی کہ قتل کا تعلق بنیادی طور پر ذاتی جھگڑوں یا انتقام کی خواہش سے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *