Afghan refugees in Pakistan hold protest at UNHCR officeتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:یہاں درجنوں افغان مہاجرین نے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تنظیموں کی جانب سے کئی وعدوں کے باوجود ان کے مسائل کے حل کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔احتجاج کے دوران ان افغانوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اپنے غیر یقینی مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا۔ افغان باشندے گذشتہ دو تین سالوں سے اپنے معاملات پر نظرثانی کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ان کے کیسوں پر کارروائی آگے بڑھ سکے۔

پاکستان میں ایک افغان مہاجر فیض اللہ ترک نے کہا کہ اگر کسی کے پاس ویز ا نہیں ہے تو وہ بھی پریشانیوں سے دوچار ہے ۔ ان افغان مہاجرین نے اقوام متحدہ کو بھی ایک مکتوب ارسال کیا جس میں انہوں نے اور اپنے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔پاکستان میں ایک افغان پناہ گزین ہدایت اللہ احدی نے کہاکہافغان مہاجرین کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ جو افغان شہری افغانستان سے پاکستان آ رہے ہیں وہ بے روزگار ہیں۔

اسلامی امارات کے ترجمان بیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ بارہا افغان مہاجرین کو تلقین کر چکی ہے کہ وہ وطن لوٹ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو اپنے ملک واپس چلے آنا چاہئے اور افغان مہاجرین جو حال ہی میں گئے ہیں اور جن کے پاس قانونی تقاضے پورے کرنے والی دستاویزات نہیں ہیںوہ اپنے ملک واپس آ جائیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ تقریباً دو سالوں میں 1.6ملین سے زائد افغان پڑوسی ممالک ہجرت کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *