Afghan soil should not be used for terrorism: says India to Talibanتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:(اے یو ایس ) افغانستان میں طالبان کو قبضہ کئے تقریبا تین ہفتے ہورہے ہیں ، لیکن ابھی تک طالبان کے کسی بھی لیڈر نے حکومت بنانے کے بارے میں اپنے رخ کو واضح نہیں کیا ہے۔ اسی دوران ہندوستانی وزارت خارجہ نے افغانستان کے حالات پر کئی بڑی باتیں کہیں۔ ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ افغانستان میں کس طرح کی سرکار بنے گی یا پھر اس کی پالیسی اور طرز عمل کیسا ہوگا اس حوالے سے وزارت کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں ۔

ارندم باگچی صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دوحہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے افسران اور طالبان افسران کے درمیان کوئی میٹنگ ہوئی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہماری طالبان کے ساتھ میٹنگ کے بارے میں مجھے کسی بھی طرح کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اتنا ہے کہ افغانستان کی زمین کا استعمال کسی بھی طرح دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے نہ ہو۔وزارت خارجہ نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پھنسے ہوئے زیادہ تر ہندوستانی شہریوں کی واپسی ہوگئی ہے۔ ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ زیادہ تر ہندوستانی جو واپس آنا چاہتے تھے ، انہیں واپس لے آیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ابھی بھی کچھ لوگ افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں ، لیکن یہ تعداد کتنی ہے اس کی کوئی واضح جانکاری نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی کابل ہوائی اڈہ بند ہے۔ جیسے ہی ایئرپورٹ شروع ہوتا ہے وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو نکالنے کا کام پھر سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کتنے لوگ واپس آئے ، اس کی یقین قطعی تعداد تو نہیں بتائی جا سکتی لیکن زیادہ تر لوگوں کو لایا جاچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *