Afghanistan: 60 Schoolgirls Hospitalised after being Poisoned at Schoolتصویر سوشل میڈیا

کابل(اے یو ایس ) افغان پولیس کے مطابق شمالی افغانستان کے ایک اسکول میں 60 طالبات کو زہر دیے جانے کے سبب ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

افغانستان کے شمالی صوبے سر ے پل میں طالبات کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیاجہاں پر ایک پولیس عہدیدار کے مطابق کچھ نامعلوم افراد سکول کی عمارت میں داخل ہوئے اور انہوں نے کلاس رومز میں زہریلا مواد پھیلا دیا۔ جب طالبات ان کمروں میں داخل ہوئیں تو ان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

پولیس عہدیدار کے مطابق تمام طالبات کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا اور ان تمام کی حالت بہتر ہے۔ ابھی تک اس واقعہ میں کسی فرد کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے نہیں آئی۔اس سے قبل ہمسایہ ملک ایران میں بھی طالبات کے تعلیمی اداروں میں زہریلا مواد دینے کے واقعات رونما ہوئے تھے جن سے تقریبا 13 ہزار طالبات متاثر ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *