Afghanistan: 8 IS terrorists arrested by Taliban تصویر سوشل میڈیا

کابل: کابل پر مکمل کنٹرول اور اس کے ساتھ ہی پورے افغانستان پر بلا شرکت غیرے قبضہ کے بعدسے ملک کے مختلف حصوں میں سرگرم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے 8 دہشت گردوں کو طالبان نے گرفتار کر لیا۔

خوست صوبے کے اطلاعاتی ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ شبیر احمد عثمانی نے چینی خبر رساں ایجنسی ژن ہوا کو بتایا کہ اسلامی مارات آف افغانستان کے مجاہدین نے حالیہ ایام میں خوست کے دارالخلافہ خوست شہر کے مضافات میں داعش کے8کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 150کلومیٹر کی دوری پرواقع اس صوبے میں دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔ واضح ہو کہ داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیان عروج پر ہیں اور اس نے دو روز قبل قندھار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی ،جس میں 55نمازی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے،ذمہ داری قبول کی ہے۔

یاد رہے کہ 8اکتوبر بروز جمعہ قندوز کے علاقے سعید آباد کی مسجد میںہونے والے دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔ اور اسی وقت اعلان کر دیا گیا تھا طالبان افغانستان میں داعش کے حملوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن کریں گے ۔دوسری جانب ترک خبر رساں ایجنسی انادولو نے افغانستان کے مقامی ریڈیو کے حوالے سے کہا تھا کہ دھماکے میں تقریباً 100 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ا۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مطیع اللہ روحانی نے دھماکے کی تصدیق کی کہ دھماکا خود کش تھا۔اس کے علاوہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی دھماکے کی تصدیق تو کی تھی لیکن انہوں نے بھی ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے گریز کیاتھا۔خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد داعش مسلسل دھماکے کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *