Afghanistan and Turkmenistan Agree to Form Joint Trade Committeeتصویر سوشل میڈیا

کابل:افغانستان اور ترکمانستان نے سامان کی نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور تجارت کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا۔وزارت صنعت و تجارت نے کہا کہ تبادلہ خیال کے دوران موجودہ حکومت نے ترکمانستان سے کہا کہ وہ افغانستان کے تجارتی سامان کی نقل و حمل کی لاگت کم کرے۔ نگراں وزیر صنعت و تجارت نے ان سے کہا کہ وہ اس راستے سے آمدورفت اور نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرے تاکہ اس راستے کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جا سکے ۔

وزارت کے ترجمان اخندزادہ عبدالسلام نے کہا کہ ترکمانستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے اس پر اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زیر غور لائے گئے امور کی تفصیلات پر بات چیت کے لیے ایک دو طرفہ کمیٹی قائم کی جانی چا ہئے۔دریں اثنا بعض ماہرین اقتصادیات نے یہ خیال ظاہر کیا کہ نقل و حمل کے اخراجات و کی لاگت میں کمی سے اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی اور اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

ایک ماہر اقتصادیات نازک میر ضیا نے کہاکہ اگر ان ملاقاتوں میں زیر بحث لائے گئے معاملات پر عمل آوری ہوئی اور امارت اسلامیہ نے ایسی ملاقاتوں کی بنیاد پر یقین دہانیاں کرائیں تو اس سے دونوں ممالک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ قبل ازیں صنعت و تجارت کے نگراں وزیر نے ترکمانستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملاقات میں ٹرانزٹ چیلنجز کے حل کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *