Afghanistan crisis: China ready to cooperate with USتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: افغانستان بحران پر چین بار بار اپنے بیان بدل رہا ہے۔ طالبان کی حمایت کے بیان کے بعد اب اپنے سر بدلتے ہوئے چین نے کہا کہ وہ افغانستان میں خانہ جنگی کو روکنے اور ملک کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے سے روکنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں افغانستان کے حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا۔وزارت خارجہ نے مسٹر وانگ کے حوالے سے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ رابطہ اور مذاکرات کے تیار ہے تاکہ یہ بات یقینی بنائی جاسکے کہ افغانستان میں کوئی نئی خانہ جنگی نہ ہو یا انسانی جانی اتلاف نہ ہو اور اسے دہشت گردی کے گڑھ اور پناہ گاہ میں تبدیل نہ ہونے دیا جائے۔

واضح ہو کہ افغانستان میں جاری طالبان تشدد کے درمیان طالبان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے چین نے کہا تھا کہ وہ طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین نے پیر کو امید ظاہر کی کہ طالبان افغانستان میں ایک کھلی اور جامع حکومت قائم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرے گا اور تشدد اور دہشت گردی کے بغیر اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *