کابل: امارات اسلامیہ کی وزارت عدل و قانون کے نمائندے نے کہا ہے افغانستان میں کسی آئین کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنے تمام مسائل و معاملات صرف اور صرف شرعی قانون کا اطلاق کرکے حل کر سکتا ہے۔وزارت انصاف کے نائب عبدالکریم حیدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل فقہ حنفی کی روشنی میں حلکیے جا تے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر اسلامی ملک کا آئین قرآن و سنت پر مبنی ہے۔
سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے بارے میں حیدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کے سرگرم ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔پریس کانفرنس میں ملک میں خواتین وکلا جو خدمات انجام دے رہی ہیں ان کے حوالے سے حیدر نے کہا کہ شرعی قوانین کے تحت خواتین کو ان کے تمام حقوق دیے جائیں گے۔انہوں نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیے ہیں، امارت اسلامیہ وہ حقوق خواتین کو دیتی ہے۔
عبد وزیر انصاف نے مزید کہا کہ وہ ہم امیر المومنین کی ہدایت کے منتظر ہیں جسے ہی وہ ایک قانون بنانے کی ہدایت دیں گے قرآن و حدیث کی روشنی میں جو کہ آئین شریعت کی اساس ہیں، جلد ہی ایک جامع قانون تیار ہو جائے گا ۔یونیورسٹی کے پروفیسر فضل ہادی ویزین نے کہا کہ ئین کا وجود موجودہ دور میں کسی بھی حکومت کے لیے ایک فوری اور بنیادی ضرورت ہے، موجودہ دور میں کوئی بھی حکومت آئین کے بغیر کام نہیں کر سکتی۔
افغانستان میں آئین کی ضرورت نہیں ،اسلامی قانون کے مطابق مسائل حل کیے جاتے ہیں: نائب وزیر عدل و قانون
