Afghanistan: Donors back release of $280 million in aidتصویر سوشل میڈیا

جنیوا:(اے یو ایس ) عالمی بینک نے تصدیق کی ہے کہ موسمِ سرما میں افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی کے لیے غذائی قلت کے خدشے کے پیشِ نظر بین الاقوامی ڈونرز 28 کروڑ ڈالرز کی امداد دینے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔گذشتہ روزورلڈ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی تعمیرِ نو سے متعلق فنڈ اے آر ٹی ایف اس نازک موقع پر افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ فنڈز ‘یونیسیف اورورلڈ فوڈ پروگرامو ںکو فراہم کیے جائیں گے۔

جن کے پاس افغانستان میں زمینی ذرائع موجود ہیں۔ان فنڈز کو افغان عوام کے لیے صحتِ عامہ اور غذائیت سے متعلق جاری ان پروگراموں میں خرچ کیا جائے گا جن میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔بیان کے مطابق یونیسیف کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے 10 کروڑ ڈالر جب کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کو 18 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔اس سے قبل عالمی بینک کی انتظامیہ نے رواں ماہ کے آغاز میں تعمیرِ نو کے لیے مختص فنڈز کو بھی جاری کرنے کی پیش کش کی تھی۔افغانستان کی لگ بھگ دو کروڑ 20 لاکھ یا نصف آبادی کو موسمِ سرما کے دوران شدید غذائی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے افغان شہریوں کو نقل مکانی یا غذائی بحران کا سامنا کرنے میں سے کسی ایک کا چناؤ کرنا پڑے گا۔اقوامِ متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کو اس صورتِ حال کا سامنا گلوبل وارمنگ کے باعث خشک سالی کے علاوہ اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد عالمی اداروں کی جانب سے اس کے فنڈز منجمد کرنے کی وجہ سے ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکی بینکوں میں موجود افغان حکومت کے 10 ارب ڈالرز منجمد کر دیے تھے جب کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے بھی فنڈز تک افغانستان کی رسائی معطل کر دی تھی۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لوگ غذائی اشیا کی خریداری اور اپنے گھروں کو شدید سردی کے دوران گرم رکھنے کے لیے کوئلہ خریدنے کے لیے اپنی گھریلو اشیا فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔امریکہ سمیت مغربی ممالک کو یہ اعتراض ہے کہ طالبان طاقت کے بل بوتے پر اقتدار پر آئے جب کہ ا±نہوں نے جامع حکومت کی تشکیل، انسانی حقوق اور خواتین کو قومی دھارے میں لانے کے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔البتہ طالبان کا یہ موقف رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور خواتین کو حقوق دینے کے اپنے وعدے پورے کریں گے۔ لہذٰا ا±ن کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں۔طالبان نے اب غیر ملکی کرنسی کی لین دین پر پابندی عائد کر دی ہے اور امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے بیرونی اثاثوں پر عائد پابندیاں ہٹا لی جائے تاکہ حکومت اساتذہ، ڈاکٹرز اور سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دے سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *