Afghanistan faces blackout as Taliban fail to pay power billsتصویر سوشل میڈیا

کابل: افغانستان کادارالحکومت کابل نئے طالبان حکمرانوں کے ذریعہ وسط ایشیائی بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو واجبات ادا کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوب سکتا ہے۔ افغانستان میں قومی بجلی گرڈ نہیں ہے اور تقریباً پوری طرح ازبکستان، تاجکستان اور ترکمانستان سے جیسے ہمسایہ ممالک سے درآمد شدہ بجلی پر منحصر ہے۔ ان ممالک سے مجموعی ضرورت کی تقریباً آدھی بجلی در آمد کی جاتی ہے۔


ایک رپورٹ کے مطابق ، داؤد نورزئی ، جنہوں نے ملک کی ریاستی بجلی اتھارٹی ‘ دی افغانستان برشنا شیرکٹ (ڈی اے بی ایس)کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ، نے خبردار کیا کہ صورتحال انسانی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ نورزئی نے 15 اگست کو طالبان کے قبضے کے تقریباًدو ہفتے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

نورزئی نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی ملک بھر میں حالت خراب ہوگی ، خاص طور پر کابل میں ، بلیک آؤٹ ہوگا۔ اس سال کے خشک سالی سے بھی گھریلو بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔اقوام متحدہ ایسے حالات پر تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے ، جبکہ اتوار کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ افغانستان ایک سنگین انسانی ، معاشی اور سماجی بحران کا خطرہ بنا ہوا ہے ، جس سے علاقائی اور عالمی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔کیونکہ افغانستان دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ، جہاں کی ایک تہائی آبادی دو ڈالر سے بھی کم روزانہ کی آمدنی پر گزر بسر کرتی ہے۔

در اصل ، افغانستان پر قبضے کے بعد سے طالبان کو کئی طرح کے بحرانوں کا مسلسل سامنا ہے۔ اب طالبان افغانستان کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو واجبات ادا کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں ، جس کی وجہ سے کابل سمیت پورا افغانستان اندھیرے میں ڈوب جانے کا خطرہ ہے۔ نورزئی ، جنہوں نے طالبان کے افغانستان پر قبضے کے دو ہفتے بعد استعفی دیا تھا ، اتھارٹی کے حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے دی وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ ملک میں خشک سالی سے گھریلو بجلی کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *