Afghanistan :Minister orders police to stop unauthorized operationsتصویر سوشل میڈیا

کابل:قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کابل کے تمم ڈسٹرکٹ پولس اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ غیر قانونی کارروائیاں بشمول گرفتایاںکرنا بند کر دے۔ کابل میں سیکورٹی حکام سے ملاقات میں سراج الدین حقانی نے سکیورٹی حکام کو صوابدیدی کارروائیوں سے گریز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی سیکیورٹی یونٹ وزارت داخلہ کو بتائے بغیر ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکتا اور لوگوں کے گھروں کا معائنہ نہیں کرسکتا۔

مسٹر حقانی نے کابل کے سیکیورٹی حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ بغیر کسی الزام کے قید کیے گئے افراد کو رہا کریں۔ حقانی نے مزید کہا کہ و لوگ قید ہیں ان کے مقدمات کی چھان بین کریں۔ اگر وہ اصولوں اور قوانین کے لحاظ سے بے قصور ہیں تو انہیں رہا کریں اور ان لوگوں کو قید کریں جنہوں نے ان کی قید کا سبب بنایا۔ قائم مقام وزیر داخلہ نے امارت اسلامیہ کی افواج کے عام معافی کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ سرکاری ملازمین کی حفاظت سب سے اہم ہے اور وہ ملک میں آزادی سے رہ سکتے ہیں۔ آپ کے پاس جب کبھی بھی ایسی کوئی اطلاع آئے کہ کسی نے غیر قانونی حرکت کی ہے تو ہمیں بتائیں ہم سزا دیں گے۔

میریعدم موجودگی میں میرے نائب وزیر اور میرے دفتر کے سربراہ سے رابطہ کیا جائے۔آپ لوگوں کو صرف ہنگامی حالات میں کارروائی کرنے کی چھوٹ ہے۔ واضح ہو کہ امارت اسلامیہ سے وابستہ افراد کی طرف سے کچھ سابق فوجی اہلکاروں کی گرفتاری اور تشدد کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کابل پولس کے سرراہ نصیر احمد احمدی نے کہا کہ مختلف معاملات میں یومیہ سو سے زائد لوگ فوجداری و قانونی دستاویزات کے ساتھ پولس تھانے پہنچتے ہیں اور ہم انہیں متعلقہ دفاتر بھیج دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *