Afghanistan soil would not be used against neighbors, Muttaqi assures Pakistanتصویر سوشل میڈیا

کابل: افغانستان نے اس امر کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ امارت اسلامیہ سر زمین افغانستان کو دنیا کے کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔امارت اسلامیہ نے یہ یقین دہانی نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی کے توسط سے کرائی جنہوں نے بدھ کے روز کابل میں پاکستان کے خصوصی ایلچی آصف علی درانی سے ملاقات کے دوران کہا کہ افغانستان کی سرزمین کو ہر گز بھی کسی ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا اور افغان شہری کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

افغانستان کے دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے باہمی اشتراک سے تجارتی اقدامات شروع کرنے پر اصرار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔درانی کے مطابق افغانستان اور پاکستان نے تجارت کے شعبے میں قابل تعریف پیش رفت حاصل کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام فریقین خطے کی سلامتی میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور پاکستان اور افغانستان اس مقصد کے حصول کے لیے مل کر کام کریں گے۔

دریں اثنا درانی نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں زیر حراست افغان قیدیوں اور دونوں ممالک کی اشیا کی تجارت سے متعلق دیگر مسائل کو حل کرنے کی افغان عبوری انتظامیہ کی درخواست پر دونوں ممالک کے مفادات میں غور کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *