Afghanistan,Flood death toll at 29, 40 injured in 12 provincesتصویر سوشل میڈیا

کابل : افغانستان کے 12صوبوں میں حالیہ بارشوں اور اس کے بعد آنے والے بھیانک سیلاب کی تباہکاریاں جاری ہیں اور تازہ خریں ملنے تک وہاں سیلاب و بارش سے متعلقہ حادثات میں مزید9افراد کے ہلاک ہوجانے سے مرنے والوں کی عداد بڑھ کر 29 ہو گئی۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے امور سے تعلق وزارت نے مزید بتایا کہ ان بارشوں اور سیلاب میں 40سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سیلاب زدگان نے حکومت سے پر زور اپیل کی ہے کہ انہیں جلد از جلد امداد بہم پہنچائی جائے کیونکہ ان کے مکانات منہدم ،مویشی ہلاک اور فصلیں تباہ ہو گئیں ۔

وزارت کے ڈائریکٹر مالیات و انتظامی امور غلام غوث نصیری کے مطابق کئی افراد لاپتہ ہیں۔ 300 سے زیادہ مویشی سیلابی پانی میں بہہ گئے اور 500 رہائش گاہیںمکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ 2ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ۔اور 3ہزار ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کوجزوی نقصان پہنچا ۔وزارت سے جاری بیا ن کے مطابق یوں تو شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فاریاب اور جوزجان صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم اس سیلاب سے بغلان ، پروان اور بادغیس حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *