کابل: افغانستان کے سینٹرل بینک ڈی افغانستان بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ان کے ملک کے اثاثہ جات نشمول نقدی غیر منجمد کر کے ا فغانستان کے اربوں ڈالر تک طا لبان کو رسائی کی جازت دے۔بورڈ کے ایک رکن شاہ محرابی نے رائٹرز کو بتایا کہ طالبان چاہتے ہیں کہ امریکہ اور بین الاقوامی زر فنڈ اس سلسلہ میں سنجیدگی سے کارروائی کریں۔
طالبان کی جانب سے یہ درخواست اس لیے کی گئی ہے کیونکہ امریکہ نے امریکی بینکوں میں جمع افغانستان کے سینٹرل بینک کے 9.4بلین ڈالر منجمد کر دیے ہیں۔امریکہ نے کہا تھا کہ بینک کے یہ اثاثہ جات بشمول اربوں ڈالر رقم کو منجمد کرنا ایک عارضی عمل ہے اور جیسے ہی طالبان اپنے وعدوں پر عمل کرنا شروع کریں گے یہ رقم جاری کر دی جائے گی۔
اس وقت افگانستان میں صورت حال نہایت بدتر ہے اور انجا و ایندھن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ایسے وقت میں جب لاکھوں افغان بے روزگار ہوگئے اور اقتصادی سرگرمیاں ٹھپ پڑ گئی ہیں اشیائے ضروریہ کے نرخ دوگنے اور تگنے ہو گئے ہیں۔ایسی حالت میں شاہ محرابی نے بین الاقوامی زر فنڈ سے استدعا کی ہے کہ اگر وہ افغانستان کو اقتصادی بحران میں مبتلا ہونے سے بچانا چاہتا ہے تو اس کے اثاثہ جات جاری کیے جائیں۔
