کابل: طالبان کی جانب سے گزشتہ دو ماہ میں چھ خشک بندرگاہوں پر قبضے کے بعد افغانستان کی حکومت کی آمدنی میں زبردست کمی آئی ہے۔ یہ جانکاری افغانستان کی وزارت خزانہ نے ہفتے کے روز دی ہے۔وزارت خزانہ نے اعلان کیا کہ گزشتہ دو مہینوں میں 6 خشک بندرگاہیں طالبان کے ہاتھ میں آچکی ہیں۔ خاما پریس نے بتایا کہ طالبان عسکریت پسند اب بندرگاہوں کو کنٹرول کر رہے ہیں اور تمام ریونیو بھی ان کی طرف سے اکٹھا کیا جا رہا ہے جس سے حکومت کا ریونیو کم ہو گیا ہے۔
دریں اثنا ، افغان وزارت خزانہ نے ایک بیان میں تمام قومی آمدنی میں کمی کی وجہ سے باقی ترقیاتی منصوبوں کو روکنے یا معطل کر نے کا مشورہ دیا ہے۔ خامہ پریس نے بتایا کہ طالبان اب صوبہ پکتیا میں ڈنڈ اے پٹن بندرگاہ ، صوبہ تخار میں ایخانم ، صوبہ قندوز میں شیرخان ، صوبہ ہرات میں اسلام کالا اور ہیرات میں تور غنڈی ، صوبہ فراہ میں ابو نصر فراہی اور قندھار میں سپن بولدک خشک بندرگاہ اور کراسنگ کو کنٹرول کرتا ہے۔
کچھ دن پہلے حکومت نے تمام ‘متبادل منصوبوں’ یا ان منصوبو ں کی تعمیر کو بھی روک دیا تھا ، جنہیں حکومت کی جانب سے لاگو کیا جاتا ہے۔ ایک اور واقعہ میں ، صدر اشرف غنی نے ممتاز افغان سیاستدانوں سے ملک میں جاری اتار چڑھا ؤکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملاقات کی۔ پچھلے چند ہفتوں سے افغانستان میں تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے کیونکہ طالبان نے کچھ ہی ہفتوں کے اندر غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے ساتھ اپنے حملے تیز کر دئیے ہیں۔ چند روز قبل افغانستان کے ایک مشہور کامیڈین کو ملک کے قندھار صوبے میں مبینہ طور پر طالبان نے قتل کر دیا تھا۔
