بروسلز: بلیجیم کے بروسلز میں واقع ایک عالمی ادارے نے افغان زعفران مصنوعات کو معیار کے لحاظ سے اول درجہ کا قرار دیاہے۔

یہ عالمی ادارہ جو اشیاءکا ذائقہ اور معیار کو جانچتا پرکھتا ہے 2003میں تشکیل دیا گیا تھا اور عالمگیر پیمانے کلر مختلف غذائی پیداور کی جانچ کرتا ہے۔

وزارت زراعت اور آبپاشی سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی مجموعی زعفرانی پیدوار کا 6.3فیصد افغانستان میں پیدا ہوتا ہے۔

افغانستان کی زعفران یونین کے صدر بشیر احمد نے کہا کہ ہم نے زعفران کی کھیتی میں وسعت دینے اور معیار سدھارنے کے لیے زبردست محنت اور اقدامات کیے۔

وزارت زراعت و آبپاشی کے ترجمان اکبر رستمی نے کہا کہ 2019میں ہماری زعفران مصنوعات کو ہمری مقامی لیباریٹری میں جانچا گیا تو اسے ہم نے عالمی معیار سے کہیں اونچا پایا۔جس کے طابق ہم دنیا میں سب سے بہترین اور اعلیٰ درجہ کی زعفران پیدا کرتے ہیں۔

افغان زعفران کی قیمت عالمی منڈی میں 1500ڈالر فی کلو گرام ہے۔اور آئی ایس او مارک کے ساتھ یورپ، امریکہ اور خلیجی ممالک کو بر آمد کی جاتی ہے۔حالیہ برسوں میںزعفران کی کھیتی افیم کی کاشت ار افزودگی کی نہایت دلکش متبادل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *