نئی دہلی: (اے یو ایس ) مرکزی وزارت داخلہ کے ایک اعلان کے مطابق تمام افغان شہری اب صرف ای ویزا پر ہندوستان آ سکیں گے۔ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد یہ فیصلہ سکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر تمام افغان شہریوں کو اب سے صرف ای ویزا پر بھارت کا سفر کرنا چاہیے۔‘ یہ فیصلہ وزارت نے ایسے وقت میں لیا ہے جب کچھ دن پہلے ، حکومت نے افغان شہریوں کے لیے ایمرجنسی اور دیگر ویزے متعارف کروائے۔
افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اورایمرجنسی اور دیگر ویزوں کے ذریعے ویزا کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب تمام افغان شہری صرف ای ویزا کے لیے درخواست دے سکیں گے وزارت داخلہ ایک بیان میں کہا۔ لیکن صرف ای ویزاپرہی ہندوستان کا سفر کر سکیں گے۔وزارت داخلہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ کچھ افغان شہریوں کے پاسپورٹ گم ہونے کی اطلاعات کے پیش نظر ان تمام افغان شہریوں کو جو اس وقت ہندوستان میں نہیں ہیں ان کو پہلے جاری کیے گئے ویزے فوری طور پر منسوخ کردیے گئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ ہندوستان آنے کے خواہشمند افغان شہری ای ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ کام نئی دہلی میں کیا جائے گا۔مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے کہا کہ اب کل 626 افراد ، جن میں سے 228 ہندوستان کے شہری ہیں کو افغانستان سے نکالا گیا ہے۔ ان لوگوں میں سے 77 افغانستان میں رہنے والے سکھ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی سفارت خانے میں کام کرنے والے لوگ اس نمبر میں شامل نہیں ہیں۔ ہندوستان نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ ان لوگوں کے لیے ہندوستان آنے میں سہولت فراہم کرے گا جو افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ اس میں افغانستان کے ہندوو¿ں اور سکھوں کو ترجیح دی جائے گی۔