نئی دہلی: ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لیے ایک ایسی ٹھوس حکمت عملی وضع کی ہے جس میں دور دور تک کوئی سقم نہیں ہے ۔ اور اپنے اس مشن کے ایک جزو کے طو ر پر سلامتی دستوں نے وادی کشمیر میں دہشت گردوں کو تلاش کر کے ان کا صفایہ کرنا شروع کر دیا۔
یہ بات قابل غور ہے کہ اس سال ابھی تک سلامتی دستے 200دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اٹار چکے ہیں۔حزب المجاہدین کے سرغنوں میں سے ایک ریاض نائکو اور ڈاکٹر سیف اللہ کو ہلاک کرنے کے بعد سلامتی دستے اب وادی کشمیر میں موجود دیگر بڑے دہشت گرد کمانڈروں کے خلاف کارروائی کرنےکا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
زی نیوز کے پاس سلامتی دستوںکی تیار کردہ وہ فہرست ہے جس میں حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کے سات اعلیٰ کمانڈروں کے بارے میں اہم معلومات درج ہیں۔ اور سلامتی دستے مستقبل قریب میں ان بڑے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار ہیں کیونکہ یہ وادی کشمیر میں کئی دہشت گردانہ حملءکرا چکی ہے۔
دریں اثنا ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے حال ہی میں پاکستان کا وہ منصوبہ بے نقاب کر دیا جو اس نے جموں و کشمیر اور پنجاب میں مقیم دہشت گردں کو چینی ڈرون طیاروں کے ذریعہ اسلحہ پہنچانے کے لیے تیار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی سرغرساں ایجنسی آئی ایس آئی بھی کشمیر میں انڈین سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے ان چینی ڈرون طیاروں کا استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
