After success in Bihar, Asaduddin Owaisi’s AIMIM eyes UP and Delhi alsoتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے مقامی ذرائع کے مطابق مجلس نے اترپردیش کے بعد دہلی میں بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا۔ دہلی پہنچے مجلس کے اورنگ آباد ممبر پارلیمنٹ اور دہلی انچارج امتیاز جلیل نے باضابطہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں خاص طور پر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی پرجم کر تنقید کی۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دہلی کے عوام کو دونوں پارٹیوں نے مایوس کیا جبکہ مسلم اقلیتی آباد ی ساتھ پارٹیوں نے بے وفائی کی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کی درخواست پر دہلی میں مجلس نے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتیاز جلیل نے کہا کہ آنے والے کارپوریشن الیکشن میں مجلس دہلی صدر کلیم الحفیظ کی قیادت میں پورے دم خم سے میدان میں اترے گی اور دہلی کے مایوس عوام کے لئے امید کا کرن بنے گی۔

علاوہ ازیں مجلس نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھی کم از کم100سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں مجلس کے رہنما اکبر الدین اویسی نے ٹویٹر کے توسط سے کہا کہ”اتر پردیش! ہم آرہے ہیں“موصل اطلاعت کے مطابق مجلس اتر پردیش میں مسلم غلبہ والے مغربی، وسطی اور مشرقی خطہ میں امیدوار کھڑے کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *