AIMIM emerges as a major force in the Biharتصویر سوشل میڈیا

پٹنہ:(اے یو ایس)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بہار الیکشن میں چھوٹی پارٹیوں کے مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرکے پانچ سیٹوں پرقبضہ کیا ہے۔

یہ سب سیٹیںکشن گنج اور ارریہ ضلع میں پڑتی ہیں۔ان کے جیتنے سے مہا گٹھ بندھن کو تقریباً ایک درجن سے زیادہ سیٹوں پر ہار کرسامنا کرنا پڑا۔پچھلے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ایک بھی سیٹ حاصل نہیں ہوئی۔کانگریس نے اسد الدین اویسی پر الزام لگایا کہ وہ بی جے پی کے بی ٹیم کے طور پر کام کررہے ہیں۔

اورکہا کہ کئی کانگریسی امیدوار ان کی وجہ سے ہار گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بی جے پی کےلئے کام کررہے ہیں۔ اس دوران راشٹریہ لوک سمتا پارٹی اور جن وادی پارٹی سوشلسٹ نے، جو پہلے مہا گٹھ بندھن کا حصہ تھا ، الیکشن سے پہلے چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرکے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

ان میں سے صرف مجلس اتحاد المسلمین نے بھی کھاتہ کھول دیا۔ جبکہ پپو یادو کی جن ادھیکار پارٹی ،آزاد سماج پارٹی،بہوجن مکتی پارٹی کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پرا۔

جن پانچ سیٹوں پر مجلس اتحاد المسلمین نے فتح حاصل کی وہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے ان میں سے اکثر سیٹوں پر کانگریس یا آرجے ڈی کے امیدوار وں کی فتح ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *