AIMIM president Asaduddin Owaisi blamed PM Modi for deaths caused by Coronavirus' second waveتصویر سوشل میڈیا

حیدر آباد:آل انڈیا اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آ ئی ایم )کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے ہونے والی اموات کے لیے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے۔ اے آئی ایم سربراہ نے کہاہے کہ میں ثبوت کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔ جب تمام ڈاکٹروں اور ماہرین نے کہا تھا کہ دوسری لہر آئے گی تو پھر اس کے مطابق انتظام کیوں نہیں کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اس مشورے کو نہیں سنا اور اپنی مرضی سے فیصلے کیے۔ انہوں نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے ملک سے وعدہ کیا تھا کہ کورونا کے خلاف روڈ میپ تیار ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے 8 اپریل کو خود کہا تھا کہ ہم نے کورونا کے خلاف جنگ جیت لی ہے۔ بی جے پی نے قرارداد منظور کرکے وزیر اعظم کی قیادت کی تعریف کی۔

وزیر اعظم اس سب کے ذمہ دار ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاتھاکہ ہم ا?سٹریلیا سے کرکٹ کے میدان اور کورونا کے خلاف جنگ میں جیت چکے ہیں۔ اویسی نے کہاہے کہ دوسرے ممالک نے اپنے لیے ویکسین کا بندوبست کیا ہے ، لیکن ہم نے وقت پر انتباہ نہیں کیا اور یہ ویکسین دوسرے ممالک کو بر آمد کرتے رہے۔ آکسیجن کی قلت کی ذمہ داری بھی ملک کے وزیر اعظم اور اس کی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *