Air India to operate 3 flights from Ukraine to bring back stranded citizensتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:ایر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بحران میں مبتلا یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہریوں اور زیر تعلیم طلبا کو وطن واپس لانے کے لیے ایر لائنز آئندہ ہفتہ سے ہندستان اور بحرین کے درمیان تین پروازیںچلائے گی۔ٹاٹا گروپ کے زیر انتظام چلنے والی ایئر لائنز نے کہا کہ یہ پروازیں 22، 24 اور 26 فروری کو یوکرین بھیجی جائیں گی۔

کمپنی نے بتایا کہ ان پروازوں کی بکنگ شروع ہو گئی ہے۔اس کی سرکاری معلومات یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانے کے ٹویٹر ہینڈل سے بھی دی گئی۔یہ اعلان یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہریوں اور طلبا کو بحفاظت ہندوستان واپس لانے کے لیے یوکرین کے لیے خصوصی اور چارٹرڈ پروازیں چلانے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے ایر لائنز کو ہدایت دیے جانے کے ایک روز بعد کیا گیا ۔

ابھی تک ایر انڈیا واحد ایر لائنز ہے جس نے یوکرین کے لیے اپنی پروازیں چلانے کی پیش کش کی ہے۔شڈول کے مطابق بین الاقوامی پروازیں فی الحال معطل ہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ ایر ببل معاہدوں کے تحت یوکرین کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔ واضح ہو کہ ہندوستان کا یوکین سمیت35ممالک کے ساتھ ایر ببل معاہدہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *