"Air strike is ready if Taliban moves towards India": Yogi Adityanathتصویر سوشل میڈیا

لکھنو : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ طالبان کے برسر اقتدار آجانے سے ہندوستان کے ہمسایہ ممالک پاکستان اور افغانستان دونوں میں ہی بوکھلاہٹ میں مبتلا ہیں اور خوفزدہ و پریشان ہیں لیکن اگر اس انتہاپسند تنظیم طالبان نے ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو اس کا استقبال کرنے کے لیے ایر اسٹرائیک تیار ہے۔

اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی فعال قیادت کو سراہتے ہوئے یوگی نے کہا کہ آج ہندوستان ایک طاقتور ملک ہے اور کسی ملک کی ہندوستان کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں ہے ۔طالبان سے پاکستان اور افغانستان پریشان ہیں لیکن طالبانی جانتے ہیں کہ ہندوستان کی طرف بڑھے تو ایئراسٹرائیک تیار ہے۔

اتوار کو یہاں اندرا گاندھی پرتشٹھان میں بی جے پی کے سماجک پرتی ندھی سمیلن سے، جس میں ریاست بھر سے مختلف سماج کے نمائندوں نے شرکت کی، وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ اس وقت ایک ایک شخص کو بیدار کرنے کا کام کرنا ہے ۔انہوں نے اس موقع پر بظاہر ایس بی ایس پی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیالات صرف اپنے کنبہ کی نشونما تک محدود ہے۔ ایک جانب باپ وزیر بننے جکا خواہاں ہے تو ایک بیٹا ایم پی اور دوسرا بیٹا ایم ایل سی بننا چاہتا ہے۔اس قسم کے لوگوں کی ،جو بلیک میلنگ میں لگے ہوئے ہیں، دکانیں بند کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ راج بھر برادری کے ان کے یہاں دو وزیر ہیں۔ کابینہ اجلاس میں ایک راج بھر وزیر نے بہرائچ میں مہاراجہ سہیل دیو کی یاد میں ان کا مجسمہ نصب کرنے کی مخالفت کی جبکہ انل راج بھر وہاں ایک بڑا مجسمہ بنوانا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *