واشنگٹن:یہاں مختلف ایئر لائنز نے جمعرات کے روز 1500 سے زائد پروازیں منسوخ کر دیں۔ جمعرات کا دن گرمیوں کی تعطیلات کے درمیان سفر کرنے کے لیے اب تک کے بدترین دنوں میں سے ایک تھا۔ مانیٹرنگ سروس فلائٹ ویئر کے مطابق نیویارک کے لا گارڈیا ہوائی اڈے پر ایک تہائی سے زیادہ پروازیں متاثر ہوئیں۔
نیو جرسی کے قریب نیوارک لبرٹی ہوائی اڈے پر ایک چوتھائی سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔صرف چند ہفتے قبل، ایئر لائنز نے ‘میموریل ڈے’ ویک اینڈ کے ارد گرد پانچ دنوں کے دوران تقریبا 2,800 پروازیں منسوخ کی تھیں۔ امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکرٹری پیٹ بٹگیگ نے ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو مینیجرز کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کی۔ بٹگیگ نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ میں نے ان سے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب ہم مسافروں کو قابل اعتماد سروس فراہم کرنے کے لیے ان پر اعتماد کر رہے ہیں۔
ایئر لائنز عملے خاص طور پر پائلٹ کی کمیسے دوچار ہیں ان کی منصوبہ بند پروازوں کو چلانے کی صلاحیت کو متاثر ہو رہی ہے۔ پائلٹ یونینوں کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنیاں ان پائلٹوں کو تبدیل کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہیں جو وبائی امراض کے آغاز میں ریٹائر ہوئے یا غیر حاضر تھے۔
