کابل: باخبر فوجی ذرائع کے مطابق غور، اروزگان اور قندھار صوبوں میں یکے بعد دیگرے کئی فضائی حملوں میں کم ا زکم18طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
نیز ایک طالبان جیل پر دھاوا بول کر 21شہریوں کو طالبان کی قید سے چھڑا لیا گیا۔فوجی حکام نے مزید بتایا کہ گذشتہ24گھنٹے کے دوران سلامتی دستوں نے ان تینوں صوبوں میں کئی فضائی حملے کیے۔
حکام نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایک فضائی حملہ میں ،جو افغانستا ن کے وسطی حصوں واقع غور صوبے کے دولت یار ڈسٹرکٹ میں کیا گیا اس میں12انتہاپسند مارے گئے۔
ایک دیگر حملہ اروزگان صوبہ کے شید حصاد ڈسٹرکٹ میں کیا گیا جس میں 3طالبان انتہاپسند ہلاک ہوئے اور310کلو گرام افیم اور ایک موٹر سائیکل ضبط کی گئی۔
اسی دوران افغان خصوصی دستوں نے اروزگان صوبے میں ہی طالبان کے ایک قید خانے میں گھس کر 12شہریوں کو بازیاب کرا لیا۔
اسپیشل آپریشن کور سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی دستوں نے یہ کارروائی اروزگان کے شہید حساس ڈسٹرکٹ میں واقع جیل میں کی۔