نئی دہلی: حال ہی میں فلم ’ اجڑا چمن‘ سے پرہ سیمیں پر جلوہ گر ہونے والی ٹی وی کی دنیا کی مشہور اداکارہ ایشوریہ سکھوجا کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران میں اور میرے شوہر نے بہت برا وقت دیکھا ہے لیکن امید کرتی ہوں کہ اب کچھ نہ ہو اور ہم دونوں خوب انجوائے کریں ۔
حال ہی میں بالی ووڈ لائف کو دیئے انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایشوریہ سکھوجا نے کہا کہ ’ پچھلے دو برس سے میرے شوہر روہت اور ان کے رشتے میں کافی اتار چڑھاو¿ آئے ہیں۔
اداکارہ ایشوریہ نے مزید کہا کہ کسی بھی رشتے میں ہمیشہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہوتا ، روہت اور میں گزشتہ 11سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ۔
ایشوریہ نے مزید کہا کہ ہماری شادی کو پانچ سال ہو چکے ہیں ، ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا کہ سب کچھ ٹھیک ہو، دونوں کے درمیان تکرار بھی ہوئی ہے ، سبھی شادی شدہ جوڑے کے درمیان ایسا ہوتا ہے ، مجھے ایسا لگتا ہے کہ گزرے دو سال میں روہت اور میں نے بہت برا وقت دیکھا ہے ، یہ پیشہ ورانہ اور ذاتی دونوں طو رپر تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ ’ مجھے امید ہے کہ آنے والے وقت میں ہم دونوں بہت انجوائے کرنے والے ہیں، الگ الگ جگہوں کا ہم سیاحتی سفر کریں گے ، ساتھ ہی گھر پر بیٹھ کر بات کریں گے ، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری ازدواجی زندگیمیں گزشتہ دو سال کی طرح اب کچھ ایسا نہ ہو اور ہم دونوں خوب لطف اندوز ہوں۔
(تصویریں انسٹا گرام )