Ajinkya Rahane's India wrap up famous Boxing Day victoryتصویر سوشل میڈیا

ملبورن: کپتان اجنکیا رہانے کی شاندار سنچری کے بعد فاسٹ اور اسپن کے ملے جلے اٹیک کی مدد سے ہندوستان نے آسٹریلیا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے عنوان سے کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں8وکٹ سے شکست دے کر چار میچوںکی سریز میں1-1سے برابری حاصل کر لی۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں جو ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا تھا، زبردست شکست کے بعد سریز میں شاندار انداز میں واپسی کرنے والے ہندوستان نے 70رنز کے ہدف کو صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پار کر لیا۔ افتتاحی بلے باز شبھمن گل 63گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے35اور کپتان رہانے 40گیندوں پر تین چوکوں کے ساتھ 27رنز بنا ر غیر مفتوح رہے۔

دوسرے افتتاھی بلے باز ماینک اگروال اور مڈل آرڈر بلے باز چتیشور پجارا دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور بالترتیب 5اور 3رنز ہی بنا سکے۔اگروال کو مچل اسٹارک نے اور پجارا کو کمنز نے آو¿ٹ کیا۔اجنکیا رہانے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس ٹیسٹ کی خاص بات یہ رہی کہ ٹیم انڈیا کو نیا کپتان ، محمد سراج اور شبھمن گل کا ٹیسٹ ڈیبو، آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اوروکٹ کیپررشبھ پنت کی واپسی ٹیم کو ایسی راس آئی کہ ٹیم انڈیا سریز میں ہی واپس آگئی۔اس سے قبل آسٹریلیا نے جب 131رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی اور ابھی وہ خسارہ پورا کرنے سے میلوں دور تھا کہ ہندوستان کے فاسٹ بولروں امیش یادو، جسپریت بولرا اور محمد سراج اور اسپنروںروی چندر اشون اور رویندر جڈیجہ نے اپنا کردار بخوبی نبھاتے ہوئے اس کی نصف ٹیم کو پویلین واپس بھیج کر اسے شکست کی راہ پر ڈال دیا۔

ان پانچوں بولروں نے ایک ایک وکٹ بانٹ لی تھی۔ ابھی اسکور100بھی پار نہیں ہو سکا تھا کہ کپتان ٹم پین بھی داغ مفارقت دے گئے ۔ انہیں جڈیجہ نے وکٹ کیپر پنت کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کراکر آسٹریلیا کی کمر ہی توڑ دی اور اس کے بعد تو صرف یہی دیکھنا رہ گیا تھاکہ اگر آسٹریلیا کے باقی بلے باز ہندوستانی بولروںکے حملوں کے خلاف مزاحمت کرنے میںکامیاب ہو بھی گئے تو وہ آسٹریلیا کو زیادہ سے زیادہ کتنے رنز کی سبقت دلا سکتے ہیں۔

کیمرون گرین اور کمنز نے بالترتیب 45اور 22رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کی لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھال ضرور اور اسکور200تک پہنچا دیا لیکن یہ اسکور ناکافی تھا کیونکہ آسٹریلیا ہندوستان کو صرف70رنز کا ہی ہدف دے سکا ۔ گرین نے 146گیندوںکا سامنا کیا اور پانچ چوکوںکے ساتھ45رنز بنائے۔ انہیں سراج نے آو¿ٹ کیا۔ کمنز نے103گیندیں کھیل کر 22رنز بنائے اور صرف ایک چوکا ہی لگا سکے۔اسٹارک 14رنز بنا ر غیر مفتوح رہے۔محمد سراج نے تین وکٹ لیے جبکہ بمرا، جڈیجہ اور اشون نے دو دو اور یادو نے ایک وکٹ لی۔ قابل ذکر ہے کہ ٹیم انڈیا دوسری اننگز کے آغاز میں ہی یادو کے زخمی ہوجانے کے باعث صرف چار بولروں سے اٹیک کر رہی تھی۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 7جنوری 2021سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *