چنڈی گڑھ: پنجاب کے جلال آباد میں نگر کونسل کے انتخابات میں اکالی دل امیدوار کے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کیلئے پہنچے سکھبیر سنگھ بادل پر حملہ کیا گیا جس میں وہ تو بال بال بچ گئے لیکن اس دوران ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔ ساتھ ہی شرپسندوں کی طرف سے اکالی دل کے کارکنان پر گولی چلائی جانے کی بھی خبر ہے۔
اس واقعہ کے بعد اکالی دل اور کانگریس کارکنان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔جلال آباد میں نگر کونسل الیکشن میں اکالی دل کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی داخل کئے جانے تھے۔ اسی سلسلہ میں پارٹی کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل بھی وہاں پہنچے تھے۔
اس دوران ان پر حملہ ہوگیا۔ اکالی دل نے کانگریس پر اس حملے کا الزام لگایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکالی دل اور کانگریس کارکنان کے درمیان تنازع میں پتھراو¿ ہوا اور گولیاں بھی چلیں۔بتایا جاتا ہے کہ اکالی دل کے 4 کارکنان کو گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ۔
