نئی دہلی:جلد ہی فلم’ سوریا ونشی ‘ میں نظر آنے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ’میں کسی مذہب کو نہیں مانتا ، میرا صرف ایک ہی مذہب ہے اور وہ ہے ’ ہندوستانی ‘ ہونا۔

اپنی فلم ’ سوریا ونشی ‘ کی تشہیر کے سلسلے میں پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوے اداکار اکشے کمار نے کہا ’ میں کسی مذہب میں یقین نہیں رکھتا ،میں صرف ہندوستانی ہونے میں یقین کرتا ہوں اور فلم بھی اسی بارے میں ہے، فلم کا خیال بھی ہندوستانی ہونا ہے ، نہ کہ ہندو، پارسی یا مسلم ہونا، ہم نے اسے کسی مذہبی عینک سے نہیں دیکھا ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ اس وقت ملک میں ماحول ٹھیک نہیں ہے ایسے میں فلم اور زیادہ متعلقہ ہو جاتی ہے اکشے کمار نے کہا ’ یہ ایک اتفاق ہے، ہم نے کچھ ایسا سوچ کر فلم نہیں بنائی تھی، لیکن ہاں موجودہ وقت میں یہ ایک بہت ہی متعلقہ فلم ہے ۔

52سالہ اداکار نے مزید کہا کہ ’ ہم فلمیں بناتے ہیں اور جس میں منفی اور مثبت دونوں ہی کردار ہوتے ہیں ، میں صرف ایک کردار ہوں، ہر فلم میں اچھے برے کردار ہوتے ہیں، ناظرین سمجھدار ہو چکے ہیں ، وہ جانتے ہیں کہ انہیں کس کردار سے سبق لینا ہے۔

فلم ’ سوریا ونشی ‘ کے ڈائریکٹر روہت شیٹی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا ’ روہت کے ساتھ کام کرنا کافی آسان ہے ، میں 28سال سے اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ اسسٹنٹ ہوا کرتے تھے اور آج وہ ایک معروف ہدایت کار ہیں، ہم دونوں کو ایکشن اور کامیڈی کرنا پسند ہے، ہم نے فلم کو 55سے 60دن میں ختم کر دیا تھا۔

فلم سوریا ونشی 24مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *