نئی دہلی: گلوکار بی پراک کا کہنا ہے کہ ’ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار میرے لئے بھگوان جیسے ہیں۔ پراک نے کہا کہ ’ میں بے حد خوش نصیب ہوں کہ اکشے سر نے اپنا میوز ک ویڈیو ڈبیو میرے ساتھ کیا ہے ، میں ان کا شکرگزار ہوں ،وہ ہماری زندگی میں بھگوان کی طرح آئے ہیں ، ان کے ساتھ کام کر کے میں خود کو خوش نصیب مانتا ہوں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ اس گانے کو آڈینس کا بھرپور پیار ملا ہے ، میں اپنے جذباتوں کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ، میں ذاتی طور پر اکشے سر سے ملا اور ان کا شکرایہ ادا کیا ، جب میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کا شکر گزار ہوں تو انہوں نے مذاق میں کہا کہ تو وڈڈا کر کے کہہ دے تھینکس پھر‘۔

خیال رہے کہ بی پراک اکشے کمار کی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ گڈ نیوز‘ کے لئے بھی ایک نغمہ گانے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل بی پراک فلم’ ہوٹل ممبئی ’ اور ’ بھارت سلام ’ کے گانوں میں اپنی آواز دے چکے ہیں۔ بتا دیں کہ بی پراک پنجابی انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا چہرہ ہیں۔

حال ہی میں سنگر ۔ کمپوزر بی پراک کا ’ فی الحال‘کے عنوان سے ایک میوزک ویوڈ ریلیز ہوا تھا ، جس میں اکشے کماراور اداکارہ کرتی سینن کی بہن نوپور سینن نظر آئے تھیں ،اس میوزک ویڈیو کو کافی پسند کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *