نئی دہلی: جلد ہی سنیما گھروںکی زینت بننے والی فلم ’ گڈ نیوز‘ کی تشہیر میں مشغول اداکار اکشے کمار کاکہناہے کہ ’ ایک وقت ایسا تھا جب ان کے پاس صرف ایکشن فلمزکے لئے فلمسازآتے تھے۔
حال ہی میں مڈ ڈے کو دیئے انٹریو میں اپنے فلمی کیرئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اکشے نے کہا کہ’ ایک اداکار کے طور پر وہ کافی لالچی ہیں اور ہر طرح کی فلموں کی تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
اکشے کمار نے مزید کہا کہ ’کسی چیز کو دوبارہ بنانا کافی دلچسپ ہوتاہے ، پہلے میں جلد ہی بور ہو جاتا تھا ۔ لیکن خوش قسمتی سے فلم ’ ہیرا پھیری‘ نے یہ چیزیں بدلیں اور ا سکے بعد سے ہی میں مختلف انداز میں تلاش کر رہا ہوں۔
اکشے کمار نے آگے کہا کہ ’ میں ایک لالچی اداکار ہوں، اگر میں مسلسل اپنی تصویر بدل رہا ہوں تو یہ ا سلئے ہے کیونکہ میںاس سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، میں یہ چیزیں کوئی مثال قائم کرنے کے لئے نہیں کر رہا ہوں۔
خیال رہے کہ فلم ’ گڈ نیوز‘ 27دسمبر کو ریلیزہوگی ، اس فلم میں اکشے کمار کے علاوہ ادکاارہ کرینہ کپور خان ، اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اوراداکارہ کیارا ایڈوانی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو ں گے ۔