نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار اکشے کھنہ کا کہنا ہے کہ وہ معروف ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

ان دنوں اپنی عنقریب ریلز ہونے والی فلم ’ سب کشل منگل‘ کی تشہیر کے دوران این بی ٹی سے بات کرتے ہوئے اکشے کھنہ نے مزید کہا کہ وہ ان کی فلموں میںکام کرنے کے اس لیے خواہشمند ہیں کیونکہ راج کمار کے ساتھ بالی ووڈ کا ہر فنکار کام کرنا چاہتا ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آپ نے کئی بہترین ہدایتکاروں کے ساتھ کام کر لیا ہے ، کچھ لوگ اب بھی ہوں گے جن کی فلموں میں کام کرنے کا خواب اپنے دیکھا ہوگا، کون ہے وہ فلم میکر ،جو آپ کا ڈریم ڈائریکٹر ہے ؟ اس کے جواب میں اکشے کھنہ نے کہاکہ ’ فی الحال تو کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کیونکہ ایسے کئی ڈائریکٹر ز ہیں جن کے ساتھ میں نے آج تک کام نہیں کیا ہے اور مجھے ان کے ساتھ ضرور کام کرنا ہے ، لیکن راج کمار ہیرانی ایسے ڈائریکٹر ہیں جن کی فلم میںکام کرنا میرا خواب ہے۔

اپنے ہوم پروڈکشن میں فلم بنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار اکشے کمار نے کہا ’ فی الحال تو اپنے پروڈکشن میں فلم بنانے کو لیکر کوئی کام نہیں کر رہا ہوں لیکن مستقبل میں ضرور فلمیں پرڈیوس کروں گا۔ فلم ’ سب کشل منگل‘ 3جنوری 2020میں سنیما گھروںکی زینت بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *