ریاض:(اے یو ایس)سعودی عرب کی الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سعودی عرب میں آثار قدیمہ اور ورثہ کے مقامات کے تحفظ اور تحفظ کے شعبے میں متعدد مشترکہ ورثہ کے منصوبوں اور اقدامات کو عملی جامہ پہنانے ، تجربات کا تبادلہ کرنے اور اس حوالےسے ہونے والی سرگرمیوں کو فعال کرنے کے لیے سعودی ہیریٹیج اتھارٹی کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔
کمیشن اور سوسائٹی کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقصد ناقابل تسخیر ورثہ کی دریافت اور دستاویزات میں تعاون، درعیہ خطے کے ورثہ کے تحفظ کے منصوبوں کی تیاری شامل ہے۔درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ’سی ای او‘ جیری انزیریلو نے سعودی ہیریٹیج پرزرویشن سوسائٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ یادداشت فریقین کے اہداف اور عزائم کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔
خاص طور پرقومی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے میدان میں تعاون کے حوالے سے یہ یاداشت اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ورثہ کے مقامات ، اور تجربات کا تبادلہ ، ورثہ کے تحفظ سے متعلق سائنسی تحقیق اور تکنیکی مطالعات کو آگے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق انزیریلو نے زور دے کر کہا کہ آنے والا دور ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے سلسلے میں سعودی سوسائٹی برائے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے ساتھ تعاون کو تقویت بخشے گا۔ درعیہ سے متعلق نمائشوں اور کانفرنسوں ، منصوبوں، پروگرامات اور شعور اجاگر کرنے والے اقدامات ثقافت اور اس حوالے سے بین الاقوامی اور ثقافتی ایام کو فعال طریقےسے منانے میں یہ یاداشت معاون ثابت ہوگی۔