Al Hashad headquarters in Iraq attackedتصویر سوشل میڈیا

بغداد:(اے یو ایس)عراقی میڈیا کے مطابق کل ہفتہ کو عراق کے شہر کرکوک میں شہر داقق میں پاپولر موبلائزیشن”الحشد” ملیشیا کے ہیڈ کواٹر پر6 ہاون راکٹ گرے۔

تفصیلات کے مطابق ھاون راکٹ خالد المفراجی سے تعلق رکھنے والے رجمنٹ کے ہیڈکوارٹر پر گرے ،جو عراق کے شہر کرکوک گورنری میں واقع داقوق سیکٹر کے گاو¿ں البو شہاب میں واقع ہے۔اس کے علاوہ فوجی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ راکٹ حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔ان میں سے 3 خالد المفرجی سے تعلق رکھنے والے جنگجو اور 2 عراقی فوجی ہیں۔

گذشتہ بدھ کی شام عراقی کردستان کے اربیل ہوائی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہوائی اڈے پر راکٹ حملے بھی کیے۔ ایک راکٹ امریکی اڈے پر گرا۔کرد انسداد دہشت گردی سروسز نے بتایا ہے کہ اربیل ہوائی اڈے کو ایک راکٹ کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا تھا ، جبکہ اربیل کے گورنر نے کہا ہے کہ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ راکٹ حملے کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *